غزہ (این این آئی)غزہ پر اسرائیلی بمباری 21 ویں روز بھی جاری رہی جس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 7 ہزار 326 ہو گئی ہے۔وزارت صحت غزہ کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 3030 بچے اور 1726 خواتین شامل ہیں ،اسرائیل کی بمباری سے 18 ہزار 967 افراد زخمی ہوئے ہیں۔وزارتِ صحت غزہ کے مطابق زخمی فلسطینیوں میں 2 ہزار بچے اور 1400 خواتین شامل ہیں ،940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ سے گرفتار 4 ہزار فلسطینی اسرائیل کی جیلوں میں ہیں۔دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں 33 بچوں سمیت 108 فلسطینی شہید اور 1900 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسرائیل نے مغربی کنارے سے 1530 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں سے 2 افراد کا انتقال ہو گیا۔علاوہ ازیں حماس کے حملوں میں 1405 اسرائیلی ہلاک اور 5431 زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک اسرائیلوں میں 308 فوجی اور 58 پولیس افسران شامل ہیں جبکہ حماس نے229 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
مقبول خبریں
اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران
تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار...
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...