نیویارک (این این آئی)اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں دوگنی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ چند روز میں خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرسکتی ہے، کم اور درمیانی شدت کے علاقائی خلل کی صورت میں بھی تیل کی عالمی قیمت 102سے 121 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔عالمی بینک نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے مرکزی ممالک نے سپلائی کم کر دی تو 1970 کی دہائی والی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ یوکرین جنگ اور اب غزہ جنگ سے اجناس کی مارکیٹ کے لیے دوہرا جھٹکا ہو گا۔ خیال رہے کہ اس وقت عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 87 اعشاریہ 84 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 82 اعشاریہ 69 ڈالر فی بیرل ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...