غزہ(این این آئی) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ہمارا دفاعی آپریشن جاری ہے اور ابھی تو صرف شروعات ہیں، ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے، غزہ کو دشمن کا قبرستان بنا دیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے مسجد اقصٰی کے دفاع کا اعادہ کرتے ہوئے مسلم امہ سے مطالبہ کیا کہ وہ موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اس جنگ میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان کے جنگجو اب تک کم از کم 22 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرچکے ہیں۔ ہمارے جنگجوؤں نے دشمن کے ٹینکوں اور گاڑیوں کو مختلف اینٹی آرمر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ جھڑپوں کے دوران بڑی تعداد میں دشمن کے فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ابوعبیدہ نے کہا کہ دشمن کے اہداف پر حملہ کرنے کے لیے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی استعمال کیے ہیں۔ اس جنگ میں اسرائیل گھٹنے ٹیکے گا اور یہ نیتن یاہو کے خاتمے کا باعث بنے گی۔انہوں نے اسرائیل کی جانب سے اپنی ایک خاتون فوجی کو حماس کی قید سے چھڑانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تم جنگ کے ایک ماہ بعد ایک قیدی کو رہا کروانے کا جھوٹا دعویٰ کرکے جشن منا رہے ہو، اس طرح تو تمہیں اپنے تمام قیدیوں کو چھڑوانے کے لیے 20 سال درکار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی کرنے والے ممالک کو آگاہ کیا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں مزید غیر ملکی قیدیوں کو رہا کردینگے۔حماس ترجمان نے اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اپنے کمانڈر کی موجودگی کی بھی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا۔ واضح رہے کہ منگل کو جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...