سپریم کورٹ نے کسی قسم کی کنفیوژن بھی دور کر دی ہے، علی ظفر

0
215

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے عام انتخابات کے اعلان پر پاکستان کے شہریوں کو ایک بار پھر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کسی قسم کی کنفیوژن بھی دور کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہاکہ آنے والے انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے کسی قسم کی کنفیوژن بھی دور کر دی ہے،الیکشن کسی قسم کی تاخیر کا شکار نہیں ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روزچیف الیکشنز نے صدر سے ملاقات میں انتخابات کی تاریخ طے کی۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی اور نیشنل اسمبلی کے انتخابات ایک ہی تاریخ کو ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالت نے تمام صوبوں کے کنسلٹنٹس کو بھی بلایا،اگر کسی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی تو اسے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔علی ظفر نے کہاکہ عدالت نے کہا کوئی میڈیا اب نہیں کہا گا کہ انتخابات کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئے،سب کی خواہش تھی کہ انتخابات وقت ہر ہوں۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات وقت پر ہوںے کی کوشش صرف پی ٹی آئی اور بار کونسل نے کی،سب کا کام ہے ان انتخابات کو صاف اور شفاف انتخابات بنائیں۔انہوںنے کہاکہ مستقبل کی طرف دیکھیں اور پاسٹ کو بھول جائیں،الیکشن کمیشن اب آنے والے وقت میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوںنے کہاکہ امید ہے الیکشن کے بعد آنے والا پارلیمنٹ آئین میں ترامیم کرے گا،ضروری بات ہے جو غلطیاں کی وہ مستقبل میں نا دہرائیں۔