اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے صدرِ مملکت، چیئرمین ایچ ای سی اور وفاقی وزارتِ تعلیم کو خط دیا۔ پیر کو چیف جسٹس کے خط کی کاپی چیف جسٹس شریعت کورٹ اور یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی ارسال کی گئی ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط میں لکھا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بد انتظامی کی وجہ سے بین الاقوامی معیار کھو چکی ہے۔خط میں کہاگیا کہ برسوں سے جاری بد انتظامی کے باعث انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں اسلامی اقدار بھی ختم ہو چکی ہیں، میری درخواست پر 3 سال بعد صدرِ مملکت نے 30 نومبر کو بورڈ ممبرز کا اجلاس بلانے کا کہا۔چیف جسٹس نے کہاکہ یونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹ نبی بخش جمانی نے میرے 2 خطوط کا جواب تک نہیں دیا، 22 ستمبر اور 13 اکتوبر کو یونیورسٹی کی انتظامیہ سے متعلق خطوط کا تاحال جواب نہیں دیا گیا۔خط میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ خطوط کا جواب نہ دینا اس بات کا غماز ہے کہ وائس پریذیڈنٹ غلط کاریوں کی پردہ پوشی چاہتے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط میں اعتراض اٹھایا ہے کہ نبی بخش جمانی کی تعیناتی 3 سال کے لیے تھی مگر وہ تا حال عہدے پر براجمان ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ آف ٹرسٹیز اجلاس بلا کر یونیورسٹی کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیں، اجلاس میں وائس پریذیڈنٹ کی تعیناتی اور میرے خطوط بھی سامنے رکھے جائیں۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو سماعت ہوگی،پی ٹی آئی چیئرمین...
چیئر مین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح...
عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی
اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے روشن...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود خصوصی عدالت کا سائفر کیس ٹرائل جیل...
اسلام آباد (این این آئی)افیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی اڈیالہ جیل...
(ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری مرحلے میں ہے ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری...