اسلام آباد(این این آئی)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان کئی دہائیوں پر مشتمل دوستی دنیا بھر کے لئے مثال ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے چین کا کامیاب دورہ کیا، جس سے سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہو گا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ اگلا ہدف دورے کے دوران کئے گئے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانا ہے، چینی صدر شی جن پنگ کا گلوبل سیکیورٹی انیشیٹیو قابل ستائش ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ گلوبل سکیورٹی کو بڑھانے کیلئے پاکستان ہر قسم کے بین الاقوامی تعاون میں فعال کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔ نگران وزیرداخلہ نے کہاکہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔چینی سفیر نے چینی باشندوں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر دادخلہ نے کہاکہ دہشت گردی ایک چیلنج ہے مگر ہم نے اسے پہلے بھی شکست دی ہے اور انشاللہ اس مرتبہ بھی اس کا مکمل خاتمہ کریں گے۔چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا ۔ملاقات میں سیکورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...