لاہور(این این آئی) پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔بے شمار پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے حال میں کروائے گئے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو اور تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ نے سیاہ پرنٹڈ ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے اور ویڈیو میں ماہرہ بھرپور ناز و انداز کے ساتھ چلتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں تو کہیں وہ ساڑھی کے پلّو کو کچھ ایسے انداز میں لہراتی نظر آرہی ہیں کہ دیکھنے والا ان کے حسن کے سحر میں جکڑا جائے۔ساڑھی کے علاوہ ماہرہ خان کو سفید اور ایک تصویر میں سیاہ لباس میں ملبوس بھی دیکھا جاسکتا ہے، ماہرہ خان کے ان تینوں لکس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...