لاہور(این این آئی) مقبول پاکستانی اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے کہا ہے کہ جب میں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو رشتہ داروں نے شادی نہ ہونے کے طعنے دئیے۔حال ہی میں اداکارہ سعدیہ امام نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں اپنے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد میرے اپنے ہی رشتہ داروں کی جانب سے سب سے پہلا طعنہ یہ سننے کو ملا کہ میری شادی کبھی نہیں ہوگی، اگر ہو گی بھی تو دو بچوں کے باپ سے ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل میں اور میرے والدین روزانہ ایسی باتیں سنتے تھے، میں انہیں روزانہ اس بْرے وقت سے گزرتا دیکھتی تھی، انہی لوگوں کی باتوں سے میں مضبوط بنی اور سب کو غلط ثابت کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والدین کو کہا کہ آپ جس سے کہیں گے میں شادی کرلوں گی لیکن پہلے مجھے اپنے کام پورے کرنے دیں، کیونکہ اب میں اس کیچڑ میں کود گئی ہوں اور اپنے کام مکمل کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹوں گی۔سعدیہ نے مزید کہا کہ ماشااللہ مجھے غیر شادی شدہ نوجوان شوہر بھی ملا اور اللہ نے ہمیں اولاد سے بھی نوازا، جب عدنان کا رشتہ آیا تو تب بھی لوگوں نے کہا کہ ذرا چیک کرو کہ اس کی دو یا تین بیویاں بھی ہوں گی۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...