شاہ رخ خان کی فلم’ ڈنکی” کا ٹریلر جاری

0
185

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے ‘بادشاہ’ کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی تیسری فلم ‘ڈنکی’ کا ٹریلر جاری ہوگیا، یہ فلم 22 دسمبر کو مسیحی برادری کے تہوار کرسمس پر بھارتی سنیما گھروں میں جاری ہوگی۔رواں سال شاہ رخ خان کی دو فلمیں (جوان اور پٹھان) پہلے ہی ریلیز ہوچکی ہیں جنہیں بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد سراہا گیا اور باکس آفس میں اربوں کا برنس کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے تھے۔’پٹھان’ اور ‘جوان’ دونوں فلمیں ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلمیں تھیں لیکن شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘ڈنکی’ ایکشن کے ساتھ مزاحیہ بھی ہے۔قبل ازیں اس فلم کا مختصر ٹیزر جاری ہوا تھا، تاہم اب فلم کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے۔شاہ رخ خان نے فلم ‘ڈنکی’ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ کہانی میں نے شروع کی اور اسے ختم بھی میں ہی کروں گا، اپنے اْلو کے پٹھوں کے ساتھ۔شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ اور راجکمار فلمز کی جانب سے پیش کی گئی ہے، فلم کی کہانی راج کمار ہیرانی نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور راج کمار ہیرانی نے کی ہے۔3 منٹ کے ٹریلر کا آغاز شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ سے ہوتا ہے، اداکار کہتے ہیں کہ ‘یہ کہانی شروع ہوئی تھی 1995 میں جب میں نے لالٹو میں قدم رکھا، یہاں مجھے 4 احمق دوست ملے جو لندن جانا چاہتے تھے۔شاہ رخ خان نے اپنے ڈائیلاگ میں اپنے چاروں دوستوں کا تعارف بھی کروایا، انہوں نے کہا کہ ‘بَلی بال کاٹنے کا کام کرتا تھا، بگو پاجامے فروخت کرتا تھا، سوکھی (وکی کوشل) انگریزی بولتا رہتا تھا، منْو (تاپسی پنو) میرے لیے دنیا سے لڑجاتی ہے۔وکی کوشل اور شاہ رخ خان انگریزی زبان سیکھے بغیر بیرون ملک جانے پر بضد رہتے ہیں، اور یہ جواز پیش کرتیہیں کہ انگریزوں نے بھی ہندی جانے بغیر ایک صدی تک بہندوستان پر حکومت کی تھی۔بعدازاں ٹریلر میں دکھایا گیا کہ شاہ رخ خان اپنے دوست کے ہمراہ سرحد پار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، اس دوران ان کی فوجیوں سے ہاتھا پائی بھی ہوتی ہے۔تاہم ٹریلر کے آخر میں حیران کن طور پر شاہ رخ 25 سال بعد بوڑھے آدمی کے روپ میں نظر آتے ہیں، پیلے اور نیلے رنگ کی پٹیوں والی ٹی شرٹ پہنے اور سرمئی داڑھی میں شاہ رخ خان ریس میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔