کراچی(این این آئی)حال ہی میں تیسری شادی سے سوشل میڈیا پربھرپور توجہ حاصل کرنے والے اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ فرح یوسف نے شوہراقرار الحسن کی اس شادی پر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔فرح یوسف نے ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ اقرار کی تیسری شادی کے بارے میں پہلے بھی سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش کر چکی ہیں، میرے نزدیک متعلقہ شخص سے اس کے بارے میں پوچھنا زیادہ بہتر ہوتا۔فرح یوسف سے اقرار کی تیسری شادی سے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے کہاکہ میں انٹرویوز میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ اگر اقرار تیسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔فرح یوسف نے کہا کہ جبکہ اقرارخود انٹرویوز میں کہتے ہیں کہ فرح بڑی ڈاڈی (سخت)ہے اور وہ مجھے تیسری شادی کرنے کی اجازت نہیں دے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ فرح سے شوہر پر ہونے والی تنقید سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی زیادہ تر خبروں یا افواہوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتی ہوں،میں نے ماضی میں ہمیشہ اپنے بارے میں منفی تبصروں کو نظر بھی انداز کیا ہے۔فرح یوسف نے کہا کہ لوگ آپ کو نہیں جانتے، لہذا اس طرح کے تبصروں پر توجہ نہ دینا ہی بہتر ہے، شروع میں خود پر ہونے والی تنقیدپر میں پریشان ہوتی تھی لیکن اب میں ایسی خبروں پر دھیان نہیں دیتی، مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اپنے آپ پر توجہ دینی چاہیے۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...