واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے زور دے کر کہا ہے کہ بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کے حملے ایران کی حمایت سے کیے جا رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے نائب قومی سلامتی کے مشیر جان وائینر نے ایرانی پاسداران انقلاب پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کے خلاف حوثی میزائل اور ڈرون حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں ملوث ہے۔وائینر نے ایسپین سیکورٹی فورم سے پہلے مزید کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب بھی بحیرہ احمر میں مال بردار جہازوں پر حملے میں ملوث ہے۔