اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کی روشنی میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا، ہم الیکشن کمیشن سے باز پْرس نہیں کر سکتے اور نہ ہی اس کی نگرانی کر سکتے، درحقیقت الیکشن کمیشن نگران حکومت کی نگرانی کرتا ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کی روشنی میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگا۔ انہوںنے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت ملک میں انتخابات کرانے کا واحد ذمہ دار آئینی ادارہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہے، ہم الیکشن کمیشن سے باز پْرس نہیں کر سکتے اور نہ ہی اس کی نگرانی کر سکتے، درحقیقت الیکشن کمیشن نگران حکومت کی نگرانی کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی کو الیکشن کمیشن سے شکایت ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کر سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ نگران وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کے اندر آئینی حکومت ہے، ہم آئینی عمل کی پیداوار ہیں، آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے تحت ہر ایک کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔ نگران وزیراطلاعات نے کہاکہ میڈیا آزاد ہے، اس پر کسی قسم کی پابندی نہیں، تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو تنقید کا حق حاصل ہے۔
مقبول خبریں
کوئی بھی شخص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،عطاتارڑ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاہے کہ نوجوان اپنی محنت، لگن و عزم سے پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال...
ایران کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو یہاں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس...
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب سے ایشین افراسٹرکچرانوریسٹمنت بینک وفدکی ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے قدرتی آفات سے نمٹنے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور طویل مدتی بنیاد پر آفات کی تیاری...
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025کی منظوری دے...
ڈنڈے کے زور پر قانون سازی کی گئی، بولنے نہیں دیاگیا،اپوزیشن لیڈرعمرایوب
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہاہے کہ کل ڈنڈے کے زور پر قانون سازی کی گئی اور...