پاکستانی قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی 41ویں برسی(کل)21دسمبر منائی جائے گی

0
122

جہانیاں(این این آئی)پاکستانی قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی 41ویں برسی(کل)21دسمبر منائی جائے گی اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین حفیظ جالندھری کی ادبی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ء کو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے آزادی کے بعد انہوں نے لاہور کی جانب نقل مکانی کی۔حفیظ جالندھر ی معروف شاعر اور نثر نگار تھے ان کی شاعری مذہبی ،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی ۔ انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کر کے شہرت حاصل کی۔حفیظ جالندھری کو تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔ حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982ء کو 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔