اسلام آباد(این این آئی) برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 23 ویں برسی23دسمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میںجہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباداور دیگر شہروں میں ان کے مداح انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گے جس میںعزیز و اقارب اور فلمی دنیا سے و ابستہ شخصیات شریک ہوں گی جبکہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی اور ان کی قبر پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔میڈم نور جہاں کی برسی کے حوالے سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کریں گے جن میں ملک ترنم نور جہاں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کے گائے ہوئے گی مشہور فلمی وغیر فلمی گیت نشر کیے جائیں گے۔ملکہ ترنم نور جہاں21ستمبر 1926ء کو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں انہوں نے سٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے جوہر دکھائے انہوں نے ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی اس لیے موسیقی انہیں وراثت میں ملی ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے انہوں نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو کہ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔میڈم نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا ۔میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیںان کی عمر 74برس تھی۔
مقبول خبریں
کوئی بھی شخص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،عطاتارڑ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاہے کہ نوجوان اپنی محنت، لگن و عزم سے پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال...
ایران کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو یہاں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس...
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب سے ایشین افراسٹرکچرانوریسٹمنت بینک وفدکی ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے قدرتی آفات سے نمٹنے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور طویل مدتی بنیاد پر آفات کی تیاری...
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025کی منظوری دے...
ڈنڈے کے زور پر قانون سازی کی گئی، بولنے نہیں دیاگیا،اپوزیشن لیڈرعمرایوب
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہاہے کہ کل ڈنڈے کے زور پر قانون سازی کی گئی اور...