احساس پروگرام کی کامیابی میں حکومت کی نیک نیتی شامل ہے،ثانیہ نشتر

0
336

اسلام آباد (این این آئی)برطانوی ادارے ڈیلیوری ایسوسی ایٹس کے چیئرمین سر مائیکل باربر نے کورونا صورتحال میں پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسماندہ طبقے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں جبکہ معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے تحت مستحقین کے ڈیٹا کی انٹری اور شکایات کے ازالے کیلئے احساس سنٹرز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تمام منصوبوں میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر مستحقین کو تعاون فراہم کیا جا رہا ہے،و زیرعظم کی حمایت کے بغیر مشکل فیصلے کرنا بہت مشکل کام ہے ،احساس پروگرام کی کامیابی میں پوری حکومت کی نیک نیتی شامل ہے،سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر مستحقین کو تعاون فراہم کیا جارہا ہے،2021 میں احساس سنٹر کھولے جا رہے ہیں ،احساس سنٹرز میں ون ونڈو آپریشن ہوگا ۔ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر مشترکہ پریس کانفرنس کررہی تھیں ،برطانوی ادارے ڈیلیوری ایسوسی ایٹس کے چیئرمین سر مائیکل باربر کی ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں شریک ہوئے ، سر مائیکل باربر نے کہاکہ کورونا صورتحال میں حکومت پاکستان نے پسماندہ طبقات کے لیے اقدامات اٹھائے،احساس پروگرام کے تحت اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ سرائیکل باربر نے کہاکہ پسماندہ طبقے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ سر مائیکل باربر کی حوصلہ افزائی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام کا مقصد حق داروں تک ان کا حق پہنچانا ہے ،ہمارا مقصد ہے کہ یہ پروگرام غیر سیاسی طور پر شفاف انداز میں چلے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کو جو کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں ان میں وزیراعظم کی براہ راست قیادت کا بڑا کردار ہے