جاپان اور مصر کے سفیروں کی نیول چیف سے ملاقات

0
337

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کونینوری متصودہ اور مصر کے سفیر طارق محمد ڈاحروغ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ،ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف اور معزز مہمانوں نے خطے کی میری ٹا?م سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔