غزہ جنگ میں اب تک اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی ،حماس

0
208

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں تحریک کے خلاف جو جنگ چھیڑ رہی ہے اس میں اسرائیل کا اعلان کردہ ہدف ناکامی سے دوچار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہنے ایک آڈیو ریکارڈنگ میں کہا کہ ہمیں ختم کرنے کا اسرائیل کا مقصد ناکامی سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کو جاری رکھنا ان اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی اجازت نہیں دیتا جو اب بھی تحریک کے زیر حراست ہیں۔دریں اثنا القسام بریگیڈز نے تین اسرائیلی زیر حراست افراد کے ویڈیو کلپس نشر کیے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔ القسام کی طرف سے شائع ویڈیو میں 3 قیدیوں ایلیا ٹولڈانو، نک پیزر اور رون شرمین کو دکھایا گیا۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ ان تین قیدیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔یہ تینوں نوجوان غزہ کے علاقے شجاعیہ کالونی میں ایک عمارت سے قمیصیں اتارے ہوئے نکلے تھے، ان میں سے ایک سفید کپڑا بھی لہرا رہا تھا تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے ان تینوں پر فائرنگ کردی تھی۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے واقعہ کا اعتراف کیا اور اس پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرانے کا بھی کہا تھا۔