اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق امیدوار اب کاغذاتِ نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی 24 دسمبر تک دے سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کی جائے گی۔13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے بعد ن لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں 2 روز کی توسیع کی درخواست کی تھی۔
مقبول خبریں
پاک چائنا تعلقات دنیا میں بے مثال،چین نے ہمیشہ پاکستان کا غیر مشروط ساتھ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے...
محسن نقوی سے امریکی ادارہ برائے نارکوٹکس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ وانسدا منشیات محسن نقوی سے امریکہ کی بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا ء انفورسمنٹ افیرز( آئی...
ملکی سیاحت کی ترقی سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا،سپیکر...
اسلام آبا د(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی کے...
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے کلی معیشت کے استحکام کے ماحول...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز پاکستانی امریکن بینکرز کوملک میں انفراسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبوں میں...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مخدوش ،خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل...
لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کا حکم دیتے...