لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال ، پارٹی امور اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ندیم پہلوان نے پارٹی سر گرمیوں کے حوالے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے رہنمائی حاصل کی ۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اپنی ذات کی بجائے ہمیشہ ملک و قوم کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی اسی پر کاربند رہیں گے۔ بعد ازاں پارٹی دفتر میں کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم پہلوان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری محمد سرور، سالک حسین اور شافع حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ آگے بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے کے لئے رہائشگاہ آمد پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ چوہدری شجاعت حسین ملک میں مفاہمت اور رواداری کی سیاست کے علمبردار ہیں ۔نگران وزیر اعظم نے بھی چوہدری شجاعت حسین کی ملک میں رواداری کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...