والدہ مسیحی تھیں، انہوں نے شادی کے لیے اسلام قبول کیا، آمنہ الیاس

0
160

کراچی (این این آئی)ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ مسیحی تھیں، جنہوں نے محبت اور شادی کے لیے اسلام قبول کیا جب کہ ان کے ماموں، خالائیں، نانی اور ننیال کے باقی افراد تاحال مسیحی ہیں۔فریحہ الطاف کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوڈکاسٹ کی ویڈیو میں آمنہ الیاس نے اپنے اہل خانہ سے متعلق پہلی بار کھل کر باتیں کیں۔پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ وہ چار بہنیں تھیں، جس میں سے سب سے بڑی بہن 20 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی تھیں جب کہ ان کے والد کا اس وقت انتقال ہوگیا تھا جب وہ محض 4 سال کی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کا اصل تعلق پنجاب کیشہر ملتان سے تھا، وہ ہربل ادویات کا کاروبار کرتے تھے جب کہ ان کی والدہ نرس تھیں اور دونوں کی ملاقات سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور دونوں نے شادی کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے شادی کی خاطر اسلام قبول کیا لیکن شوہر کے انتقال کے بعد شوہر کے خاندان والوں نے ان کی والدہ سے تعلقات ختم کرلیے۔