اسلام آباد(این این آئی) پشاور ہائی کورٹ نے بلے کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اپنا حکم امتناع واپس لے لیا۔ بدھ کو پشاور ہائیکورٹ نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کر لی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعجاز خان نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا ۔یاد رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے ‘بلے’ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔بعدازاں 30 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی تھی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مؤقف سنے بغیر پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع جاری کرنے پر اعتراض کیا تھا۔دو جنوری کو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی تھی۔بدھ کو سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر مہمند اور پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور اور شاہ فیصل اتمان خیل عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس اعجاز نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے دلائل ہم نے سن لیے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ میں سماعت سننے کے لیے آیا ہوں۔پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن جوڈیشل ادارہ نہیں، اپنے فیصلے کے حق یا مخالف میں آنا توہین عدالت ہے، گزشتہ روزاس کیس میں مشال یوسفزئی پیش ہوئی وہ اس کیس میں وکیل نہیں ،گھر سے روانہ ہوا تو ہائیکورٹ کے قریب 4 مرتبہ تلاشی لی گئی، گاڑی کی ڈگی تک کی تلاشی لی گئی۔انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ضیا ء الحق اور مشرف کے مارشل لا میری فیملی کو کسی نے کچھ نہیں کہا میں نظر بند رہا،قید و بند برادشت کیں، جسٹس اعجاز خان نے کہا کہ ہائی کورٹ کے اطراف میں اضافی سیکیورٹی پر وکلا نے رٹ دائر کی ہے، آئی جی پولیس کو بلایا ہے، الیکشن کمیشن نے کل چار اعتراضات عائد کیے ہے۔الیکشن کمیشن وکیل نے کہا کہ قاضی انور میرے سینئر ہیںاور میں نے پریکٹس ان کے ساتھ شروع کی ہے، مشال اس کیس کی وکیل نہیں ہے ،میں اور بیرسٹر گوہر اس کیس کا وکیل ہے، جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ عدالت کا کام ہے قانون کی تشریح کرنا ہے،قاضی انور نے کہا کہ عدالت آتے ہوئے 4 بار میری تلاشی لی گئی ہے جس طرح کوئی مارشل لاء لگی ہوئی۔جسٹس اعجاز خان نے کہا کہ عدالت کے باہر جو ہوتا ہے اس سے ہمارا کوئی کام نہیں ہے۔وکیل قاضی انور نے استدلال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن ہائی کورٹ آرڈر کے خلاف عدالت اسکتا ہے، 26 جنوری کو عدالت کے آڈر پر ابھی تک کوئی عمل نہیں ہوا ہے، ابھی تک الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا ہے، 3 جنوری ہے 9 جنوری میں بہت کم دن رہ گئے ہے، ہمارے امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے ، الیکشن کمیشن بتائے انہوں نے کیا کیا ہے، پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔وکیل قاضی انور نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے استدعا کی ہے کہ 26 دسمبر کا آڈر واپس لیا جائے ، الیکشن کمیشن کو 26 دسمبر کے آڈر سے کیا مشکلات ہے، یہ کیس 9 تاریخ کو ڈویڑن بینچ سننے، جب انہوں نے ویب سائٹ پر سرٹیفکیٹ پبلش نہیں کیا تو انکو مسئلہ کیا ہے۔جسٹس اعجاز خان نے کہا کہ یہ اب ان سے ہم پوچھیں گے، قاضی انور ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایک پارٹی کو ایک طرف کرنا الیکشن کمیشن اور جمہوریت کے لیے ٹھیک نہیں، الیکشن کمیشن کو ایک سیاسی جماعت کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاھئے تھا، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروائے، خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتی نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ریلف ملا۔قاضی انور نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ انتخابات کو صاف و شفاف اور دیانتداری کے ساتھ منعقد کیا جائے، جاوید ہاشمی کے کیس میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ جب کاغذات نامزدگی کے ساتھ ہی الیکشن کا عمل شروع ہو جاتا ہے، رزلٹ کا نوٹیفکیشن آنے تک یہ الیکشن ہوتا ہے۔جسٹس اعجاز خان نے کہا کہ آپ کے دو نقطے ہے، کیا الیکشن کمیشن عدالت کے ھکم امتناع کے خلاف نہیں آسکتے ہے، جسٹس اعجاز خان نے کہا کہ دوسرا نقتہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو اس آڈر سے کی مشکلات ہے۔قاضی انور نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں بھی اسی طرح کا کیس تھا، لاہور ہائی کورٹ نے بھی یہی کہا کہ اس میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ اس کیس کو 9 جنوری کو دیکھے گے، میں نے سنا ہے کہ الیکشن کمیشن لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے مطمئن ہے۔جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کیا کہ الیکشن کمیشن لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے مطمئن ہے، قاضی انور نے کہا کہ ایم ون اور این ٹو موٹر وے دھند کے باعث بند ہے ، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر دھند کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔جسٹس اعجاز خان نے قاضی انور سے استفسار کیا کہ مجھ سمیت دیگر وکلاء کے آپ استاد ہے ، میں ٹی بریک تک بیٹھا ہوا ہوں، قاضی انور، ٹی بریک نہیں کرتے، کام ختم کرتے ہیں