لاہور(این این آئی) پٹیالہ گھرانے کے استاد نے جو بھی گایا وہ امر ہو گیا، کلاسیکی موسیقی کے انمول رتن استاد بڑے فتح علی خان کی آج 7 ویں برسی ہے۔استاد بڑے فتح علی خان کو کلاسیکی فنِ گائیگی کا سمراٹ مانا جاتا ہے، لمبی تان لگانا ان کا طرہ امتیاز تھا، 17 برس کی عمر میں ہی بڑے فتح علی خان نے شہرت حاصل کر لی تھی، بھارت کے انگریز حاکم لارڈ ایلگِن نے انہیں فن موسیقی کے کرنیل کا خطاب دیا۔تقسیم ہند کے بعد بڑے فتح علی اپنے بھائی امانت علی کے ساتھ پاکستان آگئے اور یہاں دونوں بھائیوں کو کلاسیکی موسیقی کی باکمال جوڑی قرار دیا گیا، بڑے فتح علی خان نے پی ٹی وی پر بھی پرفارم کیا تاہم زیادہ وہ ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔استاد بڑے فتح علی خان نے ستّر سے زائد فلموں میں آواز کا جادو جگایا، حکومت سے تمغہ حسن کارکردگی سمیت بیرون ملک بھی انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا، استاد بڑے فتح علی خان 4 جنوری 2017ئ کو 82 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جاملے اورلاہور میں آسودہِ خاک ہیں۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...