لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میںنے بہت زیادہ گلیمر دیکھا ہے ، پوری دنیا میں سفر اور پر تعیش زندگی بسر کی ہے لیکن جو اطمینان اور راحت اللہ کے راستے پر چلنے میں ہے ماضی کی آسائشیں اور زندگی اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کسی انسان کو ہدایت دے دیتا ہے تو وہ دنیاکا خوش قسمت ترین انسان ہے ،میں پوری امت کے لئے دعا گو ہوں ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ گلیمر دیکھا ہے ، پوری دنیا میں بزنس کلاس میں سفر اور پر تعیش زندگی بسر کی ہے لیکن جو اطمینان اور راحت مجھے اللہ کے راستے پر چلنے سے ملا ہے ماضی کی زندگی اور آسائشیں تو اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے اور میں سمجھتی ہوں میں نے وہ زندگی ضائع کر دی کیونکہ اس کا کچھ حاصل نہیں ۔ میں اپنے رب سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتی ہوں اور وہ ذات پاک بڑی کریم اور شان والی ہے جو رجوع کرنے پر پہاڑ جتنے گناہوں کو بھی معاف کر دیتی ہے ۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...