لاہور ( این این آئی) نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ لوگ نفرت کیلئے کہاں سے وقت نکال لیتے ہیں، دوسروں کی کامیابیوںپر غمگین ہونا ، کامیاب شخص کی ٹانگیں کھینچنا یہ حسد کے ساتھ ساتھ مشغلہ بھی بن گیا ہے۔ ایک انٹر ویو میں ثناء نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہمارے معاشرے کا یہ المیہ بنتا جارہا ہے کہ سماجی اور معاشی مسائل کے باعث عوام ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں لیکن دوسری طرف وہ لوگ بھی جو ان مسائل کا شکار نہیں لیکن وہ پھر بھی دوسروں سے نفرت کرتے ہیں ، ان کے لہجے میں کسی کے لئے محبت اور مروت نہیں ہوتی اور انہوں نے اپنی الگ دنیا بسائی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میرے لئے کامیابیوں کا سال رہا اور مجھے قوی امید ہے کہ نیا سال بھی میرے لئے ڈھیروں خوشیاں لائے گا ۔ میں نے اپنی کامیابی کے تسلسل کو بر قرار رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے ۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...