اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان جمعرات 8 فروری 2024ء کو انتخابات کے اپنے وعدے اور عزم پر قائم ہے، وفاقی و صوبائی نگران حکومتیں اس ذمہ داری کو نبھانے میں الیکشن کمیشن کی ہر طرح کی انتظامی، مالی اورسکیورٹی ضروریات پوری کریں گی۔ پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں سینیٹ سے منظور ہونے والی قرارداد نمبر 562 کے حوالے سے الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ کو لکھا گیا خط بھی شیئر کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ سے منظور کی گئی قرارداد سے متعلق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں مشاہدہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مشاورت سے 8 فروری 2024ء کو عام انتخابات کے انعقاد کے لئے تاریخ مقرر کی۔ الیکشن کمیشن نے امن و امان کی بحالی کے لئے نگران وفاقی و صوبائی حکومتوں کو سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے اور عام انتخابات 2024ء کے پرامن انعقاد کے لئے ووٹرز کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء کے انعقاد کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں اپنی کمٹمنٹ بھی جمع کروائی ہے۔ ای سی پی نے کہا کہ ماضی میں بھی عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات سردیوں کے موسم میں ہوتے رہے ہیں۔ ان حقائق کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے لئے اس مرحلے پر عام انتخابات 2024ء کو ملتوی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...