لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مجموعی صورتحال ، پارٹی امور اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چوہدری محمد سرورنے کہا کہ ملک اورعوام کی بد حالی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ، سیاسی جماعتیں اپنے اپنے ذاتی مفادات کی بجائے ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کی سیاست کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہم بھرپور سیاست کریںگے لیکن ہماری سیاست کا محور عوام ہیں۔ ندیم پہلوان نے چوہدری سرور کو لاہورتنظیم کے امور کے حوالے آگاہ کیا اور ان سے رہنمائی حاصل کی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے اورانہیں کسی بھی صورت مایوس نہیں کریں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...