بائیڈن کی مہم کے ٹک ٹاک میں شمولیت کے فیصلے پر امریکی سینیٹر کا اظہارِ تشویش

0
199

واشنگٹن(این این آئی)سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ نے پیر کے روز کہا کہ وہ صدر جو بائیڈن کی مہم کے مختصر ویڈیو ایپ ٹک ٹاک میں شامل ہونے کے فیصلے اور اس سے بھیجے گئے پیغام پر فکر مند ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک سینیٹر مارک وارنر نے کہا وہ چینی ملکیت والی ایپ ٹک ٹاک کے قومی سلامتی کے مضمرات اور انتخابی مہم کی اس میں شمولیت کے فیصلے کے بارے میں فکر مند ہیں۔وارنر نے ایک تقریب کے موقع پر کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ہندوستان کی پیروی کرنے کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے جس نے ٹک ٹکاک پر پابندی لگا دی ہے۔ میں ایک ملے جلے پیغام کے بارے میں تھوڑا پریشان ہوں۔