ماشاء اللہ چینی 81 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، وزیراعظم

0
258

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماشاء اللہ ملک میں چینی 81 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے،بہترین حکمت عملی سے چینی کی قیمتیں نیچے لانے پر معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماشااللہ قومی سطح پر چینی 81 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جو ایک ماہ پہلے چینی 102 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ بہترین حکمت عملی سے چینی کی قیمتیں نیچے لانے پر معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔