اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے دے فوری اسپیکر اسدقیصر سے منظور کرا کر دوں گا، اپوزیشن سے مذاکرات تو ہو سکتے ہیں مگر این آراو نہیں دیا جائیگا۔ایک انٹرویو میں فیصل جاوید نے کہا کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلا فضل الرحمان کی اربوں کی جائیدادیں ہیں، مولاناکی جائیدادکی مکمل دستاویزات پیش کی گئی ہیں ان کو چیلنج کیا گیا ہے جواب دیں، علی امین گنڈاپور نے چیلنج کیا جواب دیں یا عدالت لیکرجائیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ ایم آئی سکس اوربھارت سے رابطوں کی دستاویزات بھی دی ہیں، آزادی مارچ کے دوران بیرون ملک قوتوں کیساتھ رابطے میں تھے، آزادی مارچ کے دوران کشمیرکازکونقصان پہنچایاگیا، چیلنج کیاگیاہے کہ4سوالوں کے جواب دیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کوسپریم کورٹ لیکرگئے وہاں بھی انہوں نے جواب دیا عمران خان نے اپنی ایک ایک پائی کاحساب دیا، عمران خان کیخلاف ایک سال سیزائدمقدمہ چلتارہا انہیں سپریم کورٹ نے صادق اورامین قراردیا لیکن نوازشریف کے کئی مواقع دیئے گئے کوئی صفائی نہیں دے سکے، شریف فیملی جعلی قطری خط اورجعلی ٹرسٹ ڈیڈ لیکرآئی۔فیصل جاوید نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں بھی ہم سرخروہوں گے، استعفے نہیں لطیفے ہیں،استعفے دینے ہیں توابھی آئیں، اپوزیشن صبح استعفے دے ایک گھنٹے میں منظورہوجائیں گے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...