حکومت ٹھیک اور باہمت ہو تو کامیاب ہوجاتی ہے، اسد عمر

0
376

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر بگڑے نظام سے مستفید ہونے والے طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت اکتیس روپیہ فی کلو کم ہوئی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اپوزیشن کا نام لئے بغیر کہا کہ بگڑا نظام بدلنے کی کوشش ہو تو نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتے ہیں اور اگر بگڑے نظام سے مستفید ہونے والے طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے مگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہوتو آخرکار وہ کامیاب ہوتی ہے۔