اسلام آباد (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد خود کو آئسو لیٹ کرلیا ۔ادا کارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق بتایا اور میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر میں نے اْن تمام لوگوں کو بھی آگاہ کردیا ہے جو گزشتہ کچھ دنوں سے میرے ساتھ رابطے میں تھے اور جن کے ساتھ میں نے ملاقات کی تھی۔ماہرہ خان نے اْمید ظاہر کی کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ بالکل اچھی خبر نہیں ہے تاہم انشاء اللہ میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گی۔اداکارہ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خاطر اور دوسرے لوگوں کی جان کی خاطر براہِ کرم ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عمل کریں،آخر میں اْنہوں نے اْن کی جلد صحتیابی کے لیے دْعاؤں کی اپیل بھی کی۔ماہرہ خان کی پوسٹ کے بعد چاہنے والوں کی جانب سے اْن کی جلد صحتیابی کیلئے دْعائیہ پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اداکارہ روبینہ اشرف، گلوکار جواد احمد، بہروز سبزواری، عثمان مختار، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...