کولکتہ(این این آئی) بھارتی اداکارہ آریا بینرجی پراسرار طور پر اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ آریا بینرجی کولکتہ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں، آریا بینرجی کا اصل نام دیودتا بینرجی تھا اور وہ کولکتہ میں اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلی رہتی تھیں جب کہ ان کی بہن سنگاپور میں رہائش پذیر ہیں۔پولیس کے مطابق صبح نوکرانی کے دروازہ بجانے پر جب کوئی جواب نہیں ملا تو نوکرانی نے فوراً پولیس اور پڑوسیوں کو آگاہ کیا، دروازہ توڑا گیا تو اندر اداکارہ کی لاش پڑی ہوئی تھی جبکہ فرش پر شراب کی بھی متعدد بوتلیں پڑی ہوئی ملیں۔فرانسک ماہرین کے مطابق اداکارہ کی ناک سے خون بہہ رہا تھا اور انہوں نے الٹی بھی کی ہوئی تھی تاہم اداکارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی گئی ہے جب کہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ آریا بینرجی نے 2 بھارتی فلموں میں کام کیا ہے جس میں ‘لو، سیکس دھوکا’ اور ‘دی ڈرٹی پکچر شامل’ ہیںـ
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...