لندن(این این آئی) انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان اور انڈین اداکارہ گیتھیکا تیواری کے درمیان معاشقہ چل رہا ہے۔بھارت کے نامور فلمی نقاد کمال آر خان نے اپنے ولاگ میں بتایا ہے کہ گیتھیکا فیروز خان سے شادی کرنے کیلئے مسلمان بھی ہوسکتی ہے۔کمال آرخان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی اداکارہ شاید مسلمان ہوچکی ہے کیوں کہ انہیں برقع پہنے اور نماز پڑھتے بھی دیکھا گیا ہے۔خان کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان رومانس اس وقت پروان چڑھا جب ان کی ملاقات فلم کے سیٹ پر لندن میں ہوئی۔دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب گیتھیکا نے اپنے انسٹاگرام پر فیروز خان کے ساتھ اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔واضح رہے کہ فیروز خان اور گیتھیکا تیواری ایک فلم میں ساتھ کام کررہے ہیں جس کے ہدایت کار ذوالفقار علی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...