ممبئی(این این آئی) بالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار نصیرالدین شاہ نے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کی کتاب کا پاکستان میں غیر قانونی طور پر اردو ترجمہ چھاپا اور بیچا جارہا ہے۔اداکار نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ 2014 میں ان کی چھپنے والی کتابAnd Then One Day‘ کا اردو ترجمہ پاکستانی ناشر نے بغیر اجازت چھاپا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ان کا اس ترجمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں، اداکار نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس کتاب کو خریدنے سے دور رہیں۔نصیرالدین شاہ کی پوسٹ پر متعدد صارفین ان سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ کتاب کی غیر قانونی اشاعت کیخلاف لیگل ایکشن لیں۔
مقبول خبریں
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...