پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر انتخابی نظام کو درست کرنا ہو گا،ڈاکٹر فاروق ستار

0
67

اسلام آباد(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و نو منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر انتخابی نظام کو درست کرنا ہو گا،ہر ہارنے والی جماعت دھاندلی کے الزامات لگاتی ہے،پاکستان میں جماعتوں جماعتوں نے باری باری حکومت کی ہے اور اپوزیشن میں بھی رہی ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں،پی ٹی آئی کو انتخابی نتائج سے متعلق شکایات سے تو وہ متعلقہ فورمز سے رجوع کر سکتے ہیں، الیکشن ٹربیونل، ہائیکورٹ نے انتخابی دھاندلی سے متعلق درخواست کو مسترد کر دیا ہے،صرف دھاندلی کے دھول اڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک سے مہنگائی اور بیروزگاری کو ختم کرنا ہمارے پانچ سال کا بنیادی ہدف ہو گا۔