لاہور(این این آئی)اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ہماری قوم جاہل اور احساس کمتری میں مبتلا ہے۔ اداکار نعمان اعجاز نے نجی چینل کو انٹرویو میں پاکستانی عوام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ ہماری قوم جاہل ہے،یہاں لوگ کسی دوسرے کو خوش نہیں دیکھ سکتے،کوئی خوش یا خوشحال ہو تو اسے دیکھ کر حسد کرتے ہیں،یہ اللہ پاک کا معجزہ ہے کہ ایک جیسے 26کروڑ ایک ہی جگہ جمع کردئیے۔سینئر اداکار نے کہاکہ ہمارے بزرگ کہتے تھے کہ کام پر وضو کرکے جانا چاہیے تاکہ برکت ہو،میں بھی وضو کر کے اداکاری ہوں،مجھے پتا ہے کہ لوگ اب اس پر بھی تنقید کریں گے کہ وضو کرکے نامحرم عورتوں کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتا ہوں۔نعمان اعجاز نے کہا کہ جب بھی لوگوں کو دوسرے کا حق مارتے دیکھتا ہوں تو بہت دکھ ہوتا ہے، اسی وجہ سے ایک وقت تھا کہ اللہ تعالی سے اداکاری چھوڑنے کی دعا کرتا تھا،یہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...