کراچی(این این آئی)گزشتہ برس دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان خان کے نام جذباتی پیغام شیئر کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے کتاب کے ایک ورق کی تصویر انسٹااسٹوری پر شیئر کی جس پر خوبصورت نظم تحریر ہے،جو غالبا اداکارہ کے اپنے بیٹے کیلئے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ماہرہ خان نے اس نوٹ کے ذریعے اپنے 17سالہ بیٹے اذلان سے جذبات و احساسات کا اظہار کیا ہے کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے بڑا ہوگیا۔نظم کے مطابق بیٹا، ایک وقت تھا جب مجھے تمہیں اپنی گود میں اٹھانے کیلئے نیچے جھکنا پڑتا تھا، تم اپنے چھوٹے بازو اور ننھی انگلیاں میری جانب بڑھاتے تھے لیکن اب مجھے تمہیں دیکھنے کے لیے بس اپنا سر گھمانا پڑتا ہے،میں نہیں جانتی کہ یہ کب ہوگیا۔نظم میں لکھا ہے کہ تم کب چھوٹی چھوٹی گاڑیوں سے کھیلتے کھیلتے اتنے بڑے ہوگئے کہ مجھے گھر کے سودے سلف کی خریداری میں مدد کرنے لگے،تم مجھے اس وقت تک ہنساتے رہتے ہو جب تک میری آنکھوں سے آنسو جاری نہ ہو جائیں، میں تم سے اپنی زندگی کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا ہے، تم اور میں ایک ساتھ پروان چڑھے ہیں، زندگی کے اس سفر میں خوبصورت ساتھی بننے کا شکریہ۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...