کراچی (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔حنا رضوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے رسم مایوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کردی ہیں۔41 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے رسم مایوں کی تقریب کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔انہوں نے مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ، آج قریبی خاندان اور پیاروں کی موجودگی میری رسم مایوں منعقد کی گئی ہے۔انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کو ٹیگ کرکے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے شریک حیات عمار احمد خان کے ہمراہ اس نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے بیتاب ہوں، اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے جس نے مجھے آپ جیسا جیون ساتھی عطا کیا۔حنا رضوی نے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ہونے والے شوہر اور ڈیجیٹل کونٹینٹ کرئیٹر عمار احمد خان سے اظہار محبت کرتے ہوئے ‘شادی خانہ آبادی’ کے الفاظ استعمال کئے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر و ویڈیوز میں انہیں روایتی پیلے جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دولہا میاں نے اس موقع پر سیاہ شلوار قمیض اور سبز ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا ہے۔رہائشگاہ پر منعقدہ اس تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے شرکت کی، جن میں ان کی بہن سنگیتا کے علاوہ معروف اداکارہ غزالہ جاوید، اداکارہ کنول نذر خان اور اداکارہ و ماڈل شیزا ہاشمی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...