لندن(این این آئی) ہالی ووڈ اداکار جیکوئن فینکس نے اپنی بلاک بسٹر فلم ‘جوکر’ کا دستخط شدہ پوسٹر غزہ کو عطیہ کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلمی صنعت سے منسلک خواتین فلم سازوں اور فلمی صحافیوں کے ایک گروپ نے غزہ کے لیے برطانیہ کی خیراتی طبی امداد میں عطیات جمع کیے ہیں۔’سنیما فار غزہ’ کے نام سے شروع ہونے والی اس مہم میں ہالی ووڈ سے وابستہ معروف شخصیات نے اپنی قیمتی اور منفرد اشیاء عطیہ کیں، اس نیلامی کی مد میں غزہ فنڈز کے لیے تقریباََ تین لاکھ سے زائد ڈالرز اکٹھے کیے گئے ہیں۔اس منفرد نیلامی میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار جیکوئن فینکس نے اپنی بلاک بسٹر فلم ‘جوکر’ کے دستخط شدہ پوسٹر غزہ کے لیے عطیہ کیے ہیں۔اس کے علاوہ ہالی ووڈ فلم ‘دی زون آف انٹرسٹ’ کے ہدایتکار جوناتھن گلیزر نے اپنی فلم کے سات پوسٹرز بھی غزہ کے لیے عطیہ کیے، صرف یہی نہیں ہالی ووڈ کے کئی نامور گلوکاروں، اداکاروں، ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کے عطیات بھی اس مہم میں شامل ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لندن میں مقیم فلمی صحافی اور نقاد ہانا فلنٹ نے کہا کہ ہمیں لگا تھا کہ ہم اس مہم کے ذریعے صرف 25 ہزار ڈالر کا عطیہ اکٹھا کرسکیں گے۔واضح رہے کہ فلمی صحافی اور نقاد ہانا فلنٹ نے فلسطین پر اسرائیل کے جاری حملوں کے آغاز کے چند ماہ بعد اپنی فلمی صنعت کی دوستوں کے ساتھ مل کر گروپ ‘سنیما فار غزہ’ قائم کیا تھا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...