اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

0
155

دی ہیگ (این این آئی)عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قیادت پر غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔غزہ میں انسانی المیے پر اسرائیلی فوجی افسران اور سیاسی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفترمیں قانونی ماہرین اور وزرا کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ غزہ میں انسانی المیے پر اسرائیلی فوجی افسران اور سیاسی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی آگئی، پچھلے 24 گھنٹوں میں شمالی، جنوبی اور وسطی غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار تک پہنچ گئی۔غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے سے دوسری اجتماعی قبر دریافت سے ہاتھ پیر بندھی اور تشدد زدہ 30 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔