فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی

0
82

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی کونسل ارکان کی اکثریت کی حمایت کے باوجود قراداد منظور نہ ہوسکی۔سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی تھی۔خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔فلسطینی ایوان صدر نے امریکی ویٹو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا درخواست ویٹو کرنے کا اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی، دہشتگردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیا جائے گا۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف بھی کی۔