تہران(این این آئی)ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی تو فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازع کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کو موقع دینے کو تیار ہیں۔امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی وزیر خارجہ کے وفد پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ایرانی وفد اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے اطراف دو بلاک کے اندر تک محدود رہے گا۔دوسری جانب ایران کی ایٹمی سیکیورٹی کے کمانڈر انچارج احمد حق طالب نے تنبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے ایران کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق دھمکی دی یا کارروائی کی تو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلی جوابی کارروائی میں جدید میزائل استعمال کیے جائیں گے اور اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...