لاہور(این این آئی) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ اگر مجھے سینسر بورڈ کا چارج ملا تو میں تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا۔حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت موجودہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے بارے میں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ٹی وی ڈراموں کے مواد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں میں رشتوں کو رسوا کیا جا رہا ہے جس وجہ سے تعلقات خراب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ بنانے والے ہر رشتے کو برا دکھا رہے ہیں، آج ایک بہن، ماں، باپ، بھائی اور بیٹی، ہر رشتہ برا ہے، یہ چیزیں ہمارے معاشرے میں خود بخود منتقل ہو جاتی ہیں۔سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں ڈرامہ نند اس لیے مقبول ہوا کیونکہ اس میں نند کو برائی کے طور پر دکھایا گیا تھا، ہم ایسے ڈراموں کا بالواسطہ یا بلاواسطہ اثر لیتے ہیں۔نعمان اعجاز نے کہا کہ اگر مجھے سینسر بورڈ کا چارج دیا گیا تو میں ایسے تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، میں صرف ایسے ڈراموں کو ترجیح دیتا ہوں جو سبق آموز ہوں۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...