کراچی (این این آئی)اداکارہ شیری شاہ کا کہنا ہے کہ شوہر و اداکار شمعون عباسی کو شادی کے لیے انہوں نے پروپوز کیا تھا۔اداکار شمعون عباسی اور شیری شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اس جوڑی نے اپنی شادی کے فیصلے کو اپنی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک قرار دیا۔پروگرام کے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیری شاہ نے کہا کہ اْنہوں نے خود شمعون عباسی کو شادی کی پیشکش کی تھی اور خوش قسمتی سے شمعون نے قبول بھی کرلی تھی۔شیری شاہ کی بات سن کر شمعون عباسی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ شیری میری زندگی کا حصہ ہے، میں ہمیشہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، میں بھی اپنی فیملی بنانا چاہتا تھا کیونکہ میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کلچر کے حق میں نہیں۔شمعون عباسی نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کئی بار گھر بسانے کی کوشش کی لیکن ہر بار ناکام ہوا اور بالآخر پھر شیری میری زندگی میں آگئیں، ہم پہلے ہی بہت اچھے دوست تھے، اسی لیے ہمارا رشتہ مضبوط بنا۔اداکار نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ایسا ہمسفر چاہتا تھا جو میرے مسئلے کو ایک دوست کے طور پر سمجھ سکے نہ کہ ایک بیوی کے طور پر۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ میری بیوی ایسی ہو جو ہمیشہ میرے لیے موجود ہو، جو ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں میری مدد کرے اور شیری بالکل میری خواہش کے مطابق ہیں۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...