کراچی (این این آئی)ایک کہاوت بہت مشہور ہے کہ دنیا میں ایک شکل کے سات لوگ ہوتے ہیں۔ اس کہاوت میں کتنی صداقت ہے اس کا تو کسی کو علم نہیں مگر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے ہمشکل ضرور حیران کردیتے ہیں۔سال 2020 میں اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل لڑکی کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں، اب ان کی ماہرہ کے ساتھ ملاقات کی تصویر نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبولیت رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل مداح سے ملاقات ایک ائیرپورٹ پر ہوئی۔یہ محض ایک اتفاقیہ ملاقات تھی جس کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔اداکارہ کی ہمشکل مداح کا نام ”کراسہ انور شیخ” ہے جو سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ لی گئی تصویر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ کراسہ پاکستان کے مغربی علاقوں کی سیر کو آئی تھیں جہاں ممکنہ طور پر ایئرپورٹ پر ان کی ممکنہ ملاقات ماہرہ خان سے ہوگئی، جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کی۔سوشل میڈیا پر کراسہ انور شیخ کو ماہرہ خان کی ہمشکل قرار دیا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...