ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹی وی اسٹار اور معروف اداکارہ سمونا چکرورتی ‘دی گریٹ انڈین کپل شرما شو’ میں شامل نہ ہونے کا جواب نہ دے سکیں۔سمونا چکروتی کا کہنا تھا کہ وہ اپنا سفر جاری رکھی ہوئی ہیں اور ان کے پاس مشہور کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شرما شو’ میں موجود نہ ہونے کا کوئی جواب نہیں۔اداکارہ 2013 سے کپل شرما کے شوز کا حصہ رہی ہیں، وہ اس میں کامیڈی اسٹار کپل شرما کی آن اسکرین بیوی کا کردار نبھاتی رہی ہیں۔تاہم نیٹ فلکس پر آنے والے کپل شرما کے کامیڈی شو میں وہ شامل نہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ مداحوں کی محبت سے متاثر ہیں جنہوں نے اس سیریز میں ان کی کمی محسوس کی۔ اس سوال پر کہ وہ “دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کا حصہ کیوں نہیں ہیں؟ ادکارہ نے جواب دیا کہ “وہ شو جس کا میں حصہ تھی، جو ایک اور چینل پر تھا، پچھلے سال جولائی میں ختم ہوگیا۔ تب سے میں اپنے سفر پر ہوں۔ اپنے کام خود کر رہی ہوں، نیٹ ورکنگ کر رہی ہوں اور لوگوں سے مل رہی ہوں۔یاد رہے کہ کپل شرما نے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ساتھ ایک نیا پروگرام ”دی گریٹ انڈین کپل شرما شو” شروع کیا، جس کی مستقل کاسٹ میں سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، راجیو ٹھاکر اور ارچنا پورن سنگھ شامل ہیں۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...