کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنی والدہ اداکارہ افشاں قریشی کے وائرل بیان پر ردعمل دیا ہے۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر افشاں قریشی کا بیٹے سے متعلق ایک بیان سامنے آیا تھا جس کے حوالے سے متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس بیان میں ترمیم کی گئی اور ویڈیو ایڈٹ شدہ تھی۔اس حوالے سے افشاں قریشی نے بھی انسٹاگرام کے معروف شوبز کے پیج دیوا میگزین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کمنٹ کیا کہ آپ لوگ جھوٹی خبریں پھیلانے سے باز نہیں آتے، برائے مہربانی میرے اور میری فیملی کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ویوز اور کمنٹس کے لیے یہ گھٹیا ترکیبیں کرنا بند کریں۔واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں افشاں قریشی کو کہتے سنا گیا کہ انہوں نے بیٹے کی کامیابی کے لیے خدا سے دعا کی اور ان کی دعائیں قبول ہوئیں لیکن انہوں نے غلطی سے یہ دعا نہیں مانگی کہ ان کا بیٹا اچھا بیٹا اور انسان بھی بنے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایڈٹ شدہ ویڈیو میں بعد ازاں اداکارہ بچوں کی جانب سے والدین کو اولڈ ہاؤسز میں چھوڑ کر آنے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین سمجھ بیٹھے کہ شاید اداکارہ اپنے بیٹے کی نافرمانی پر بات کر رہی ہیں لیکن اصل میں وہ دنیا کے تمام بچوں کو پیغام دیتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ اپنے والدین کا احترام کریں، ان کی خدمت کریں، انہیں اولڈ ہاؤسز میں نہ بھیجیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...