ممبئی (این این آئی)بھارتی کامیڈین اور ریالٹی شو بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے چپکے سے دوسری شادی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی کا نکاح رواں ماہ ہی میک اپ آرٹسٹ ماہ جبین کوٹ والا سے ہوا تھا۔ اس تقریب میں انکے گھر والوں اور خاص مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ منور نے شادی کرلی ہے، وہ اپنی شادی کی بات کو راز میں رکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انکی کوئی خاص تصویر بھی آپکو سوشل میڈیا پر نہیں ملے گی۔ منور کی دوست اداکارہ حنا خان سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے منور فاروقی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔حنا خان نے انسٹاگرام اسٹوریز پر منور فاروقی کی تصاویر ایک ویڈیو کی صورت میں شیئر کی جس میں بیک گراؤنڈ میوزک میں گیت میرے یار کی شادی لگایا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ 2022 میں انہوں نے ایک اور ریالٹی شو لاک اپ میں اپنی پہلی شادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکی شادی کامیاب نہیں ہوئی۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...