تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے رفح کے پناہ گزین پر اسرائیلی فوج کے حملے کو افسوس ناک حادثہ قرار دینے کے باوجود کہا ہے کہ حماس کو ہر صورت شکست دینا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ گذشتہ روز اس وقت اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کر رہے تھے ،جب اقوام متحدہ اور کئی یورپی ملکوں سمیت پوری دنیا میں اسرائیل کی مذت کی جا رہی تھی کہ اس کی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر حملہ کیا۔نیتن یاہو نے اگرچہ یہ بھی کہا ہے کہ پناہ گزینوں پر رفح میں حملہ افسوسناک حادثہ تھااور اس کی فوجی تحقیقات کرائی جارہی ہیں ۔،مگر اسی سانس میں انہوں نے اپنے اوپر اندرونی و بیرونی دبا کی مذمت کی ہے۔ فوج کا کہنا کہ اسے انٹیلی جنس اطلاعات تھی کہ اس کیمپ میں دو جنگجو تھے۔اس وجہ سے اسرائیلی فوج نے سینکڑوں کی تعداد والے اس پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی اور خیموں کو آگ لگ گئی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...