کراچی (این این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی کے نام کی مٹھائی مارکیٹ میں آ گئی۔سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اداکارہ حرا مانی کے نام کی مٹھائی شیئر کی گئی جسے دیکھ کر اداکارہ دنگ رہ گئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ حرا مانی کے نام کی مٹھائی پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت میں فروخت کی جا رہی ہے، اس مٹھائی کو بھارتی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔400 روپے کلو فروخت ہونے والی اس مٹھائی پر اداکارہ نے بھی ردِ عمل دیا ہے۔حرا مانی نے اپنے نام کی مٹھائی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ردِ عمل میں لکھا ہے کہ ‘یہ کیا سلوک ہے۔بھارت ویب سائٹ کے مطابق دراصل یہ ایک بنگالی مٹھائی ہے جسے نئی دہلی میں فروخت کیا جا رہا ہے۔حرا مانی مٹھائی دیکھ کر میٹھے کے شوقین افراد کا خوب دل للچا رہا ہے کیوں کہ یہ مٹھائی نہایت لذیذ دکھائی دے رہی ہے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...